منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوئی، کس وجہ سے ریلیف دیا گیا ہے؟حکومت کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا،فردوس عاشق اعوان کا دوٹوک اعلان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوئی، طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیا ہے۔حکومت نے عدالت سے میرٹ پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، حکومت کوئی مداخلت نہیں کر سکتی،وزیراعظم یا حکومت کا اس کیس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا،نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ہماری ذمہ داری ہے۔ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو منگل تک ریلیف دیا گیا ہے،حکومت نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو ضمانت طبی بنیادوں پر دی گئی ہے،طبی بنیادوں پر دی گئی ضمانت میں صحت کے تمام تقاضوں کو سامنے رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے میڈیکل بورڈ کی تجویز پر نواز شریف کو ضمانت دی،نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوئی بلکہ طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد واضح ہو گا کہ عدالت انہیں کتنا ریلیف دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے وفاقی حکومت سے بیان حلفی طلب کیا تھا،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، حکومت کس طرح جواب دے سکتی ہے،حکومت نے عدالت سے میرٹ پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نیب کے ملزم ہیں، نیب عدالتوں نے ہی انہیں سزا دی،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے، حکومت کوئی مداخلت نہیں کر سکتی۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم یا حکومت کا اس کیس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا،18ویں ترمیم کے بعد جیل صوبائی معاملہ ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ عدالتیں خود مختار اور آزاد ہیں، ایک گھنٹے کے نوٹس پر متعلقہ افراد عدالتوں میں پیش ہوئے،نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ہماری ذمہ داری ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ ہسپتال منتقلی کے بعدنواز شریف کی صحت میں بہتری آئی ہے،نواز شریف کو تمام بیماریاں گرفتاری سے پہلے لاحق تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…