ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کیلئے یہ کام کریں، چوہدیر شجاعت نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دیں اور انہیں مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کریں۔عدالتی فیصلوں اور ایگزیکٹو کے فیصلوں میں فرق ہوتا ہے،سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،ایسے

مقدمات کو بنیاد بنا کر دیگر لوگ بھی عدالتوں پر بوجھ ڈالتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایگزیکٹو کے اقدامات صوابدیدی اختیارات کے تحت غیر معمولی حالات میں استعمال ہوتے ہیں اور عدالتی نظیر نہیں بنتے۔سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ الجھایا جائے کیونکہ اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر ملک دشمنی کا الزام نہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، ایسے مقدمات میں عدلیہ کو امتحان میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…