ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ضمانت منظور، نواز شریف اب کہاں جائیں گے؟ ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا، کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور جیل روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں،نواز شریف کا علاج اندرون ملک یا بیرون ملک ہونا ہے اس کا فیصلہ شریف خاندان نے خود کرنا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے العزیزہ کیس میں نواز شریف کی عبوری ضمانت کی خبر ملتے ہی سروسز ہسپتال کے باہر جمع ہونے والے کارکنوں نے جشن منانا شروع کردیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کارکنوں نے نعرے لگاتے ہوئے جیل روڈ پر آ گئے جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، نواز شریف کا علاج جاری ہے،علاج سے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن اچانک پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے ہیں جس کی تشخیص ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو گزشتہ روز معمولی ہارٹ اٹیک بھی ہوا ہوا ہے، عدالت میں نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس پیش کی گئی تھیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کا علاج کہاں ہونا ہے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کی اور یہ فیصلہ شریف خاندان نے خود کرنا ہے۔  العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا، کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور جیل روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…