جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف سزا معطلی کیس، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارذاتی حیثیت میں طلب،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا، تحریری فیصلہ جاری

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو سابق وزیراعظم نوا زشریف کی سزامعطلی کے کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔سابق نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیاہے۔

تین صفحات پر  مشتمل  فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا ہے۔سابق وزیراعظم نوا زشریف کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت کے ضمن میں عثمان بزدار کو طلب کیا گیاہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ وزیر اعلی پنجاب 29 اکتوبر کو ڈیڑھ بجے ذاتی حیثیت میں متعلقہ بنچ کے سامنے پیش ہوں۔عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ عدالت نواز شریف کی 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتی ہے، عدالت نے جون کے اپنے فیصلے میں حکومت پنجاب کو بیمار قیدیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں۔لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ سیکرٹری داخلہ سے استفسار پر انہوں نے اس فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا، پنجاب حکومت قید میں بیماری کے باعث مرنے والے قیدیوں سے متعلق رپورٹ تیار کرے۔عدالت عالیہ کے حکمنامے میں کہا گیاہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ 15 روز میں رپورٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ نیب پراسیکیوٹر نیئر رضوی نے چیئرمین نیب سے ہدایات لے کر عدالت کو بتایا کہ انہیں ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم مطمئن ہیں کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو بھی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں  لہذا عدالت نواز شریف کی 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتی ہے۔  سردار عثمان احمد خان بزدار کو سابق وزیراعظم نوا زشریف کی سزامعطلی کے کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…