پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چھاپے اور گرفتاریاں، دھاندلی زدہ حکومت کو ایک ہی دھکے سے باہر نکال کر پھینک دیں گے، مولانا فضل الرحمن شدید مشتعل،دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ حکومت کو ایک ہی دھکے سے باہر نکال کر پھینک دیں گے، آزادی مارچ ہوکر رہے گا،حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے،اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،آزادی مارچ کو روکنے والی تمام روکاٹوں کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن شہید فارم ہاؤس لاڑکانہ میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں آنے والے ضلع جیکب آباد اور ضلع خیرپور کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا عبدالجبار رند، مفتی ثناء  اللہ جمالی، مولانا احسان اللہ گھمبیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ آزادی مارچ سے دھاندلی زدہ حکومت خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے جے یو آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور گرفتاری کی جارہی ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے قافلے شیڈول کے مطابق 31اکتوبر کو ہی اسلام آباد میں داخل ہونگے، 27اکتوبر کو پورے ملک میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور اس کے بعد قافلے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور قوم کی نگاہیں آزادی مارچ پر ہیں نااہل اور نالائق حکمرانوں سے عوام کو نجات دلا کر ہی دم لیں گے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی رضاکاروں کی تنظیم پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں رضاکار ہمارے جلسوں اور جلوسوں کی حفاظت اور نگرانی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا پر انصارالاسلام کی جو فوٹیج چلا جارہی ہیں وہ پشاور کی ہیں اور اس کی اجازت ڈپٹی کمشنر نے دی تھی، ہمارا آزادی مارچ مکمل پرامن،جمہوری اور آئینی ہوگا ہمارے جمہوری مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…