اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات متعلق ڈیڈلاک ختم ہوگیا، فریقین نے پشاور مو ڑ پر جلسہ کر نے پر اتفاق کیا ہے۔ہفتہ کو اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کے مابین ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطے ہوئے جس میں حکومت نے اپوزیشن کو نئے جلسہ کرنے کے لیے نئے مقامات تجویز کر دئیے۔ حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن کو آزادی مارچ کے لیے ایف نائن پارک یا پشاور موڑاستعمال کرنے کی تجویز دی،فریقین میں پشاور موڑ پر جلسہ کرنے پر اتفاق ہو گیا