فیصل آباد (آن لائن) جائیداد کی خاطر بھائیوں نے پٹرول چھڑک کر بھائی کو زندہ جلا دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا کر قاتل بھائیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے سب انسپکٹر محمد اسلم کا کہنا ہے کہ وہ اطلاع ملنے پر 644 گ ب پہنچا تو 32 سالہ زاہد ولد رمضان نے شدید مضروبی کی حالت میں بتایا وہ گاؤں میں فرنیچر کا کاروبار کرتا ہے اور اس کے بھائی ملزمان بابر علی،
عبدالواحد اور ابرار وغیرہ دکان سے ایک مرلہ لینا چاہتے تھے اور اس کے انکار کرنے پر بھائیوں نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ مضروب کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قاتل بھائیوں کی تلاش شروع کردی نعش گھر پہنچنے پر گاؤں میں کہرام برپاہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔