مظفرگڑھ(آن لائن) نامعلوم شخص نے مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم محمد یعقوب پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی جسے نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔پولیس کی مطابق
آگ لگنے سے یعقوب کے جسم کا تقریباً 30 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔ورثاء کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق طالب علم یعقوب مدرسے سے دولت واہی میں اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں کھیت میں چھپے نامعلوم شخص نے اس پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ جتوئی میں درج کرلیا ہے۔