منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

غلطی ہو گئی مجھے معاف کردو!ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے کئے پر معافی مانگ لی،پاکستانیوں سے بڑی اپیل کردی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفترخارجہ اور اعلیٰ سطح اجلاس کیلئے مختص کمرے میں بنائی گئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد اب انہوں نے عوام سے معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دفترخارجہ کیسے پہنچی۔حریم شاہ نے کہاکہ شاہ محمود قریشی میرے پسندیدہ سیاست دان ہیں، دفتر خارجہ کے باہر سے میرا گزر ہوا اور مجھے پتا چلا کہ شاہ محمود وہاں آئے ہوئے ہیں، وہ میرے لیے قابل عزت ہیں اور ان سے ملنا بھی میرے لیے قابل فخر ہے۔ان کے مطابق مجھے ان سے ملنے کا شوق تھا، اس لیے میں ان کے آفس گئی لیکن بدقسمتی سے میری ملاقات نہیں ہوسکی، جس کے بعد میں وہاں ویٹنگ روم میں بیٹھ گئی اور وہیں کہ کچھ ویڈیو اور تصاویر بنا کر میں نے شیئر کردی، جس کو ہر کسی نے اپنا اپنا انداز دینا شروع کردیا ۔انہوں نے کہ خدارا لوگ باتیں بنانا بند کریں، مجھے وہاں کوئی لیکر نہیں گیا، ایسی کوئی بات نہیں ہے، ایسا نہ ہو کہ کل کسی ماں یا بہن کو ان سے کوئی کام ہو اور اسے بھی اس طرح تنقید کا نشانہ بنایا جائے، اس مسئلے کو مزید مت بڑھائیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی ویڈیو پر لکھا کہ میں نے دفتر کے ایک اعلی سرکاری اہلکار سے اجازت لی تھی اسی لیے کسی نے مجھے وزارت کے اندر داخل ہونے اور ویڈیو بنانے سے منع نہیں کیا۔انہوں نے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ اگر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے سے میرے پاکستانیوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتی ہوں۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…