منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے ،پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت بھاری رقم جاری

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم(پی ایم وائی بی ایل ) کے تحت گزشتہ مالی سال کے اختتام تک26.76 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں، سکیم سی26 ہزار679 نوجوان مستفید ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق30 جون 2019 تک قرض فراہم کرنے والے بینکوں/اداروں کو پی ایم وائی بی ایل سکیم کے تحت قرض کے حصول کیلئے ایک لاکھ ایک ہزار938 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 88 فیصد (89 ہزار860 )درخواستیں مردوں کی جانب سے دی گئی تھیں جبکہ12فیصد ( 12ہزار78 )خواتین نے جمع کرائی تھیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے آغاز سے پی ایم وائی بی ایل کی بجائے پرائم منسٹر کامیاب جوان ایس ایم ای لینڈنگ پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو باسہولت اور آسان شرائط پر سافٹ لونز فراہم کیے جاسکیں۔کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ50 لاکھ روپے تک کے قرضی6 تا 8 فیصد کی شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے تاکہ ملک میں ایس ایم ایزکے شعبے کی ترقی میں مدد حاصل ہو، اس سے نہ صرف ملک میں کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ قومی برآمدات کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔واضح رہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوںکا اجرا خالصتامیرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…