اسلام آباد (این این آئی)آزادی مارچ کاروان صوبہ سندھ کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آزادی مارچ کاروان کا آغاز 27 اکتوبر کو کراچی سے ہوگا۔ صبح10 تا 12 بجے کراچی میں آزادی کشمیرمارچ منعقد ہوگا،آزادی کشمیر مارچ سپرہائی سہراب گوٹھ میں منعقد ہوگا۔امیرمرکزیہ حضرت مولانا فضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے،آزادی مارچ کاروان دن 12 بجے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہوگا ۔آزادی مارچ
کاروان کی نگرانی صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کریں گے،آزادی مارچ کاروان دن 2 بجے ھٹڑی بائی پاس حیدرآباد پہنچے گا۔،آزادی مارچ کارواں دن 3 بجے سکرنڈ نواب شاہ پہنچے گا،آزادی مارچ کارواں رات 8 بجے سکھر پہنچے گا۔آزادی مارچ کارواں 27 اکتوبر کو رات کا قیام سکھر میں کرے گا،آزادی مارچ کاروان 28 اکتوبر پیر کی صبح 11 سکھر سے نکلے گا،آزادی مارچ کاروان براستہ پنوعاقل ، گھوٹکی ، اوباڑو سے پنجاب میں داخل ہوگا ۔