اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر ،نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی ۔خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف
کودل کادورہ پڑنے کے خطرات ہیں،سابق وزیراعظم کوگزشتہ روزانجائناکامسلسل شدیددردہوا،معا لجین نے انجائناکی تکلیف ہونے کے بعدنشان دہی کی ،موجودہ علامات سے دل کے خطر ے کے امکانات بڑھ گئے ہیں،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی سماعت جلد کی جائے۔یاد رہے کہ اسلام آبا د ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت منگل تک ملتوی کی گئی تھی ۔