راولپنڈی(این این آئی) دبئی سے اسلام آباد آنیوالی قومی ایئر لائن کی پرواز کے مسافروں نے اپنا سامان لوڈ نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے وصول کرنے کے باوجود ہمارا سامان یہاں نہیں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے اسلام ٓباد آنیوالی قومی ایئر لائن کی پرواز 234 کے مسافروں نے اپنا
سامان لوڈ نہ ہونے پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے کاؤنٹر پر شدید احتجاج کیا ہے۔ مسافروں نے شکوہ کیا کہ ہم سے سامان کے پیسے وصول کئے گئے مگر ہمارا سامان ساتھ نہیں لایا گیا۔ واضح رہے کہ قومی ایئر لائن 30 مسافروں کا سامان دبئی ایئر پور ٹ پر چھوڑ کر ہی اسلام آباد پہنچ گئی تھی۔