بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

آزادی مارچ کیلئے جمعیت علمائے اسلام کی حتمی منصوبہ بندی مکمل،کب کیا ہو گا؟

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (ین این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ سے متعلق منصوبہ بند کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپنے آزادی مارچ سے متعلق منصوبہ بندی کرلی ہے کہ آزادی مارچ کب کہاں سے نکلے گا؟۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف اپوزیشن جماعتوں کا مارچ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں 27 اکتوبر کو سراب گوٹھ کراچی سے شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کا پہلا پڑاؤ سکھر میں ہوگا، سندھ اور بلوچستان سے آنیوالے قافلے سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد سے پنجاب میں داخل ہونگے۔متحدہ اپوزیشن کا آزادی مارچ 29تاریخ کو ملتان پہنچے گا اور شرکاء وہیں رات قیام کرینگے اس کے بعد 30 اکتوبر کو آزادی مارچ ملتان سے لاہور کیلئے روانہ ہوگا۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے بھی آزادی مارچ کو روکنے کیلئے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔ سندھ سے آنیوالے قافلوں کونیشنل ہائی وے پر ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے قصبہ کوٹ سبزل کے مقام پر روکا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان سے آنیوالے قافلوں کو پہلے گدو بیراج پھر تحصیل صادق آباد کے علاقہ احمد پور لمہ میں روکنے کی تیاری کی جارہی ہے،اس حوالے سے تھانہ کوٹ سبزل اور تھانہ احمد پور لمہ میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنیوالے قافلوں کو مظفر گڑھ میں پْل چناب اور ہیڈ محمد والا کے مقام پر روکا جائیگا۔ ملتان میں قافلوں کو روکنے کیلئے ہیڈ محمد والا اور پل چناب پر کنٹینر لگائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے جنوبی پنجاب بھر میں سرگرم کارکنوں کی لسٹیں بھی مرتب کرلی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…