جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آزادی مارچ پر فنانسنگ کون کر رہا ہے؟ آزادی مارچ کے چلمن کے پیچھے شرارتیں، شیخ رشید کے حیران کن دعوے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا لیکن کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا کیونکہ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے،فضل الرحمان زندگی کا بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، آزادی مارچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اجازت دی جائے گی اور ہم عدالت کی ہدایت کے مطابق آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کو تیار ہیں،

عمران خان انتشار اور خلفشار پھیلانے کی کوشش سے نکلیں گے اور اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ فضل الرحمان زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، آزادی مارچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اجازت دی جائے گی،اگر سپریم کورٹ کی ہدایت کو کسی نے کراس کیا تو قانون اپنی حرکت میں آئے گا، عدالت کے طے شدہ رولز کے مطابق آزادی مارچ آتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ سوچنے کی بات ہے اتنی بڑی فنانسنگ کون کر رہا ہے اور ہم ہندوستان کو موقع دے رہے ہیں، ہندوستان بلوچستان سے کسی کو بھیج کر شرارت کر سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست دم توڑ چکی ہے، عمران خان آج این آر او دیدیں ساری تحریکیں ٹھس ہو جائیں گے، فضل الرحمان دونوں پارٹیوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن ہم سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے، سرحدوں پر کوئی خطرہ نہیں، آزادی مارچ کے چلمن کے پیچھے شرارتیں ہوسکتی ہیں۔نوازشریف سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نواز شریف کو صحت دے، جب بھی ان کی صحت خراب ہوتی ہے تو باہرکے لیے دروازے کھل جاتے ہیں، آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں لیکن وہ روتا نہیں کہ میں مر گیا، اس نے جیلیں کاٹی ہیں،

آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا لیکن کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا کیونکہ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جان چھڑا ان کوجانے دو، کل بھی عمران خان سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر پہرہ دیں گے، اس ملک میں بچوں کے عقیقے کو سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔شیخ رشید نے دعوی کیا کہ عمران خان انتشار اور خلفشار پھیلانے کی کوشش سے نکلیں گے اور اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون پر کام شروع ہونے سے ریلوے میں ایک لاکھ لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی اور اگلے سال اس پر کام شروع ہوجائے گا۔یہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں 0 5فیصد اضافہ کر کے ان کو پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس اور آئی ایس ایز کے برابر کر دیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کا یہ بڑا فیصلہ ہے کیونکہ 2010سے یہ کیس موخر پڑا ہو ا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے بز نس میں سہولت دینے پر 136نمبر سے 108نمبر پر آ گیا ہے یہ بین الاقوامی ادارے کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک کے لئے 1872کلومیٹر ٹریک کا پی سی ون ہم نے پلاننگ منسٹری میں داخل کر وا دیا ہے۔

یہ 14سال پہلے میں نے ہی دستخط کیے تھے اقتصادی کمیٹی کی منظوری کے بعد اس کا ٹینڈر لگا دیا جائے گا۔ یکم تک ٹی ایل اے ملازمین کی کنفرمیشن کا کام مکمل ہونا تھا لیکن جب تک عدالت کے سٹے کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک بھرتی کا کام رک گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10دسمبر کو اٹک خورد براستہ گولڑہ شریف سٹیم سفاری ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں جس میں پہلے دن ہم پاکستان کے سارے ڈپلومیٹس کو لے کر جائیں گے۔ آج کے دن ہمارا ریوینو 180ملین تک پہنچ گیا ہے جس میں سے صرف 103ملین فریٹ نے کمایا ہے۔ یہ آمدن پہلے 125ملین تھی یہ بھی ریلوے کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ ہم نے اپنے اخراجات پر قابو پایا ہے آج ہمارے اخراجات کم ہیں اور آمدن زیادہ ہے۔ جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان لاہور آئیں گے تو وہ فر ی ٹریک ایکسیس پالیسی کا اعلان کریں گے۔ جس کے تحت پرائیویٹ کمپنیوں کو اجازت دی جائے گی کہ وہ اپنا انجن، ویگنز، کوچز، ڈرائیورلائیں اور ہمیں ٹریک کا کرایہ دے کر ٹرینیں چلائیں۔ ہماری اس وقت 138پسنجر ٹرینیں ہیں اور 16فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرینوں کی پابندی وقت پر ریکارڈ حد تک قابو پا لیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارا پسنجر بڑھتا جا رہاہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…