اسلام آباد(آن لائن)ٰ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے دوران امن و امان سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کے تحت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں سیکڑوں مسلح اور عام پولیس کی انسداد فسادات مشقیں ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس افسر محمد فیصل رانا کی قیادت میں مشقوں کے انعقاد سے متعلق مشتمل ایک منٹ کی ویڈیو بھی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ،جس میں پولیس اہلکاروں کو پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں
جمع ہوتے دکھایا گیا تھا۔ویڈیو میں دکھائی جانے والی مشق میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ اہلکاروں کو ایک گروہ انسداد فسادات کے آلات لے کر قریب ہی کھڑا ہوا تھا۔پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے دوسرے حصے میں سی پی او کو آنسو گیس کے دھوئیں سے بچنے کے لیے ماسک پہنے، لٹ پروف جیکٹ پہنے دیکھا گیا جو انسداد فسادات اسکواڈ سے ان کی تیاریوں کے متعلق پوچھ رہے تھے۔