پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کابرطانیہ سے 25کتے خریدنے کا فیصلہ ہو گیا ان کتوں کو کس کام کیلئے استعمال کیا جائے گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لئے برطانیہ سے خصوصی تربیت یافتہ کتے حاصل کرے گا،کرنسی کی بو سونگھنے والے خصوصی کتے رواں سال کے اختتام یا اگلے سال تک مل جائیں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ ان کتوں کوبین الاقوامی ہوائی اڈوں ،خیبر پختونخوا ہ میں طورخم سرحد

اور بلوچستان میں چمن سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ضمن میں پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے لئے مزید اقدامات جاری ہیں۔یہ خصوصی تربیت یافتہ کتے کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لئے حاصل کئے جائیں گے۔کیش ڈاگ سامان کو سونگھ کر ان میں کرنسی کی موجودگی کی خبر دے سکتے ہیں۔اس ضمن میں برطانوی محکمہ کسٹمز  نے پاکستان کسٹمز کو کیش ڈاگ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ خصوصی تربیت یافتہ کتے رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کے آغاز میں مل جائیں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں  برطانیہ کو 25 کیش ڈاگ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔کیش ڈاگ بین الاقوامی سرحدی راستوں اور ہوائی اڈوں پر تعینات کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…