پشاور(آن لائن) موٹر وے اور جی ٹی روڈ کو بلاک کرنے کے لئے درجنوں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ صوبے کے اہم جے یو آئی سمیت مختلف سیاسی شخصیات کو گرفتار کرنے انہیں نظر بند کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو فہرستیں بھی ارسال کردی گئی ہیں اہم ترین سیاسی شخصیات کو ان کے گھروں پر نظر بند کرنے کے بعد ان کے گھروں کو سب جیل کا درجہ دیدیا جائے گا موٹر وے جی ٹی روڈ کو ممکنہ طور پر 26اکتوبر سے بند کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر کنٹینرز کو سائیڈ پر رکھا جا رہا ہے
اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں اسے لگا دیا جائے گا جبکہ پشاور میں تاجر اور ڈاکٹرز بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ایک تاجر گروپ نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسرے گروپ نے شرکت سے انکار کردیا ہے اس طرح ڈاکٹرز بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ایک گروپ نے شرکت کا اعلان کردیا ہے جبکہ دوسرے گروپ نے شرکت سے نکار کردیا ہے خیبر پختونخوا میں اہم سیاسی شخصیات کی گرفتاری یا انہیں گھروں پر نظر بند کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہیں