اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حسین نواز کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل!ساتھ کون کون آرہا ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ حسین نواز پہلی دوسری تاریخ کو وطن واپسی کی تیار ی کر رہے ہیں، حسین نواز ملکی احتجاجی معاملات سڑکوں پر جانے کا انتظار کر رہے ہیں، احتجاج کے دوران ہی وہ غیر ملکی میڈیا کیساتھ واپس آئیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسین نواز کی وطن واپسی سے متعلق خبر ہے کہ ملک میں احتجاجی معاملات سڑکوں پر چلے گئے تو وہ وقت ہو گا جس کیلئے حسین نواز بھی واپسی کی تیاری کر رہے ہیں ، وہ پہلی یا دوسری تاریخ کو غیر ملکی میڈیا کیساتھ واپسی کی تیاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشیدہ حالات میں پولیس یہ مطالبہ کرنے جارہی ہے کہ ہمیں لکھ کر دیا جائے اور ہدایت کی جائے کہ ہم نے کیا کیا کرنا ہے ؟ کیونکہ سارا ملبہ پولیس پر ڈال دیا جاتا ہے ۔ مقتدر حلقے کوشش کر رہے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں لیکن اگر معاملات حل نہیں ہوتے تو پھر ملاک کو نقصاب پہنچے گا ، علماء دین اور سیاسی لوگوں پر ھملے ہونے سمیت مشرقی مغربی سرحد بھی کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔ پاکستان کو افراتفری سے بچانے کیلئے بیرونی دوست ممالک بھی شامل ہو گئے ہیں لیکن سیاسی ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ ابھی یہ معاملات سڑکوں پر نہیں بلکہ ٹی وی شوز پر ہیں لیکن اگر معاملات سڑکوں پر چلے گئے تو ملک خدانخواستہ سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر معاملات کو حل کرنا چاہیے اگر یہ معاملات ہاتھ سے نکل گئے تو پھر واپسی مشکل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…