ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

نوازشریف کو ’’او پازیٹو ‘‘خون کی اشد ضرورت پلیٹ لیٹس کی تعدادصرف10ہزار رہ گئی،صورتحال تشویشناک

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اوپازیٹو خون کی ضرورت ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرز نےنواز شریف کو خون لگانے کی سفارش کی ہے۔جب کہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کی تعداد مزید کم ہو گئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پلیٹ لٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہونابہت تشویشناک ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی عیاد ت کیلئے آمدکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت اور علاج معالجے پر مشاورت کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک نیچے گر گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ان کے ناک او رمنہ سے بلیڈنگ نہیں ہوئی ،ہمیں اورڈاکٹرزکو اس بات کی سخت تشویش ہے کہ پلیٹ لیٹس صرف15ہزارکی سطح پر آ گئے جو معمول کے مطابق ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں ،پلیٹ لیٹس اتنی تیزی سے نیچے آئے ہیں جوبہت تشویشناک بات ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ میں اس کی انکوائری کا مطالبہ کرتاہوںاور یہ بد ترین غفلت ہے کہ پلیٹ لیٹس اس قدر نیچے آ گئے بروقت ہسپتال منتقل نہیںکیاگیا ۔دریں اثناسابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب)دفتر سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیاگیا۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ رات 8 بجے کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس 16 ہزار کی سطح پر تھے۔ اسی ٹوئٹ کے جواب میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے جو ایک یا دوسری صورت میں دیا جا رہا ہو۔

اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کسی کو شبے کا فائدہ نہ دیں، اگر والد کو کوئی نقصان پہنچا تو آپ جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔اس کے بعد حسین نواز نے ایک رپورٹ بھی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آج کا نہیں بلکہ بہت عرصے سے طے شدہ طبی معاملہ ہے کہ پلیٹ لیٹس کی کمی کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جبکہ وہ احتساب عدالت کی جانب سے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…