اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)12 نومبر کو سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی سالگرہ کے موقعے پر عام تعطیل کا مطالبہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایوان میں قرارد جمع کروائی جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان 12 نومبر کو گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر پنجاب بھر میں عام تعطیل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، تاکہ بابا گرو نانک کی
سالگرہ پر ساری دنیا سے آنے والے سکھ یاتری امن، باہمی محبت اور دوستی کا پیغام لے کر جائیں۔ قرارد میں کہا گیا کہ ان کی خدمات کو فراموش نہیںکیا جا سکتا ہے ، بابائے گرونانک کا جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں اور جائے وفاقت کرتار پور ناروال میں ہے ۔ لہذا ایوان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بابائے گرونانک کے جنم دن پر پنجاب بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا اور اس دن کو سانجھا دیہاڑ قرار دیا جائے۔