پشاور(آن لائن)احتجاجی دھرنے اور مارچ کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں ڈنڈوں ، لاٹھیوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے اپنے کارکنوں کو جاری کردہ ہدایات کے بعد دیگر اہم اشیاء کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے ،جے یو آئی (ف) کے ممکنہ احتجاج اور دھرنے کے لئے جے یو آئی (ف) کی جانب سے بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،جے یو آئی(ف) کے کارکنوں کی جانب سے بڑی تعداد میں لاٹھیاں خریدرہے ہیں۔
مختلف ساخت کے طاقتور لاٹھیاں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لی جا رہی ہیں پشاور میں مختلف درختوں کی مضبوط لاٹھیاں اور ڈنڈے خریدنے کے لئے آڈرز بھی دے دیئے گئے ہیں جبکہ بیشتر کارکنوں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں سے مضبوط قسم کے ڈنڈے تیار کئے جا رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے ڈنڈا بردار فورس کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے کی صورت میں ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے ۔