بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان آئیں اوربھرپور فائدہ اٹھائیں حکومت نے کسے پیشکش کر دی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کا حجم بڑھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت تسلسل اور کامیابی سے استحکام کی جانب گامزن ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے اپنے اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد کے اعزاز میں واشنگٹن میں منعقدہ رائونڈ ٹیبل ظہرانے سے خطاب کررہے تھے جہاں آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد موجود ہے۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کی حکومتی کاوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کا حجم بڑھانے کی دعوت دی۔رائونڈ ٹیبل میں ایس اینڈ پی گلوبل،پیپسی کو، موٹرولا سلوشنز انک، سٹی، گوگل، ایکسن موبل اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے عہدہ دار موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک (اے آئی آئی بی) کے صدر جِن لی کون سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ معیشت کے ان شعبوں پر بات کی جن میں بنک کی جانب سے سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔ صدر جِن لی کون نے پاکستانی کی معاشی تعمیر و ترقی کے ایجنڈا کی تکمیل کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے ترجیحی ترقیاتی شعبوں میں بنک کی جانب سے مالی امداد بڑھانے کی پیشکش کی۔ صدر جِن لی کون نے کہا انفرا سٹرکچر کی تعمیر و ترقی میں سرمایہ کاری کے مجموعی نشو ونما اور ترقی پر دیرپا

مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ڈاکٹر عبد الحفیظ نے صدر جِن لی کون کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد اسلامی ترقیاتی بنک (آئی ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر بندار ایم ایچ ہجار سے بھی ملاقات کی اور انہیں ملکی معیشت کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عبد لحفیظ شیخ نے آئی ڈی بی کی جانب سے

پاکستان کو مالی امداد کی فراہمی پر صدر ڈاکٹر بندار ایم ایچ ہجار کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ہجار نے ملاقات کے دوران پاکستانی وفد کو آگاہ کیا کہ آئی ڈی بی نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں چن لیا ہے جنہیں ان کی معیشت کے کلیدی شعبوں میں مارکیٹ مسابقت کو مستحکم بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے اسلامی ترقیاتی بنک کا ایک وفد عنقریب

پاکستان کا دورہ کرے گا۔علاوہ ازیں واشنگٹن میں قیام کے دوران مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے عالمی بنک کے ذیلی اور عالمی بنک گروپ کے رکن ادارے آئی ایف سی کی نائب صدر نِینا سٹوالج کووک سے بھی ملاقات کی جس کے دوران مشیر خزانہ کو آئی ایف سی کی جانب سے پاکستان میں بالخصوص شمسی اور ہوا سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے آئندہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور آئی ایف

سی کی جانب سے پاکستان میں نجی و سرکاری کاروباری شراکتوں کے ڈھانچہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشاورتی خدمات کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔واشنگٹن میں قیام کے دوران مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف اور عالمی بنک گروپ کے سالانہ اجتماعی اجلاس میں بھی شرکت کی جس سے عالمی بنک کے صدر ڈیوڈ میل پس اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…