نوابشاہ(این این آئی) سندھ کے ضلع نوابشاہ میں ڈاکٹر نے چار سال کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر سرٹفکیٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے عملے نے زندہ بچی کو مردہ قرار دیا اور چار سالہ روبینہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔والد نبی بخش کے مطابق جب بچی کی میت لے کر
اسپتال سے باہر نکلے تو روبینہ نے سانس لیا جس کے بعد ہم اسے لے کر نجی اسپتال گئے جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ بیٹی زندہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچی کی طبیعت اب بہتر اور وہ مکمل ہوش میں ہے۔ہل خانہ نے ڈاکٹرز کے رویے پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا تھا کہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کوقرار واقعی سزا دی جائے۔