وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے پی ٹی آئی کی سات رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

18  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ارکان پر مشتمل اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی،اعلی سطحی کمیٹی اپوزیشن سے بات چیت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن سے بات چیت کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ارکان پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

،7 ارکان پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی وفاقی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کمیٹی میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ وفاقی وزیر شفقت محمود،نور الحق قادری،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اس حوالے سے کہاہے کہ ملک کسی طور پر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں گے،ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں کمیٹی کو اپوزیشن سے بات چیت کا اختیار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کسی بھی سیاسی انتشار سے بچنے کے لئے اپوزیشن سے مذاکرات کریگی۔  وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ارکان پر مشتمل اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی،اعلی سطحی کمیٹی اپوزیشن سے بات چیت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن سے بات چیت کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ارکان پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،7 ارکان پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی وفاقی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…