اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس برطانیہ لوٹ گئے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔شاہی جوڑے دورے سے متعلق کہا ہے کہ وہ پاکستان سے محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات کی سیر کی۔اس موقع پر شاہی جوڑے نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔اس دوران شاہی جوڑا پاکستان کے ثقافتی رنگوں میں نظر آیا جسے پاکستانی مداحوں نے خوب
سراہا۔دورے پر برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر نامور شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اور اسے خوش آئند قرار دیا۔برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد سے اپنے خصوصی طیارے میں وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گیا ہے جہاں ان کو پاکستانی اعلی حکام اور برطانوی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے رخصت کیا۔ واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ لاہورمیں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، شاہی جوڑے نے تین یتیم بچوں کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا تھا ۔