پارلیمنٹ پر لعنت بیجنے والے آج اپنی کرسیاں بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کے پائوں پڑ رہے ہیں‘حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

18  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے آج اپنی کرسیاں بچانے کے لئے مولانا فضل الرحمن کے پائوں پڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے

عظمی بخاری نے کہاکہ شیخ رشید صاحب آپ 126 دن ڈی چوک میں کنٹینر پر چڑھ کے منتخب وزیر اعظم کیخلاف مغلظات بولتے رہے۔ شیخ صاحب آپ کی اور آپ کے نئے لیڈرعمران خان، طاہر القادری اورچوہدری برادران کی قیادت میں پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ ہوا۔ سیاسی کزنوں کے دھرنے میں طاہر القادری کو کفن خریدنے کے لئے چوہدری برادران نے پیسے دیئے اور اجمل وزیر کفن خرید کر لائے۔ پارلیمنٹ پر لعنت بیجنے والے آج اپنی کرسیاں بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمن کے پائوں پڑ رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ شیخ رشید صاحب آپ نے صرف 14 ماہ میں ریلوے کو مزید دس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ریلوے کی جعلی بھرتیوں کا اندازہ حالیہ قرعہ اندازی سے لگایا جا سکتا ہے کیونکہ قرعہ اندازی کے ذریعے بھی شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کے حلقوں کے ووٹرزکے 842 نام نکل آتے ہیں۔ شیخ رشید صاحب آپ کی نااہلی نے خواجہ سعد رفیق کی پانچ سالہ محنت ضائع کر دی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے پانچ سالوں میں ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنادیا ہے تھا لیکن شیخ رشید صاحب آپ نے ریلوے کو سیاسی تھیٹر بنا دیا یے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…