بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دل کے ارماں آنسوں میں بہہ گئے بھارت کا پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دینے کا خواب چکنا چور ، منہ کی کھانی پڑ گئی گرے سے ابھی کیوں نہیں نکال رہے ؟ ایف اے ٹی ایف نے واضح کر دیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں بھارت کی تمام سازشیں ناکام ، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے مثبت اقدامات کیے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا

لہٰذا پاکستان کو مزید اور تیز اقدامات کرنے ہوں گے۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاملات مزید بہتر کرنے کے لیے پاکستان کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستان کا 5 رکنی وفد شریک ہوا۔بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کیے جانے کی کئی کوششیں کی گئیں تاہم پاکستان کے مثبت اقدامات کی وجہ سے یہ بات پہلے ہی واضح ہوچکی تھی کہ پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2012 سے 2015 تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…