ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے ایف بی آر کی اردو ویب سائٹ کا اجرا کردیا گیا،ٹیکس گزاروں کو آن  لائن معلومات فراہم ہوں گی

17  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اردو ویب سائٹ کا اجرا کردیا گیا ہے۔ اردو ویب سائٹ کا افتتاح چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کیا۔ ایف بی  آر کی اردو ویب سائٹ ٹیکس گزاروں کو آن  لائن انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں چیف فیٹ تہمینہ عامر اور رکن فیٹ مصطفیٰ سجاد حسن نے تفصیلات سے  آگاہ  کیا اور شرکا کو ویب سائٹ کی بابت اہم معلومات بھی فراہم کیں۔افتتاحی تقریب

میں موجود شرکا کو بتایا گیا کہ ویب سائٹ پر کسٹمز، انکم ٹیکس اور ایف بی  آر سے متعلق مکمل معلومات اور ان اداروں کی خدمات کی بابت تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اب عام شہری بنا کسی پریشانی و تکلیف کے درکار معلومات حاصل کرسکتا ہے۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر بہت جلد مکمل آٹومیشن حاصل کر لے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کی بدولت ٹیکس گزاروں کو بہت بہتر سہولیات میسر  آئینگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…