کراچی میں تین بے گناہ پختون ڈرائیورز کی شہادت،اسفندیارولی خان کا شدیدردعمل سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

17  اکتوبر‬‮  2019

پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرا سفندیار ولی خان نے کہا کہ کراچی میں تین بے گناہ پختون ڈرائیورز کی شہادت کا ایف آئی آر ایف ڈبلیو او کے نامعلوم اہلکار کیخلاف درج کرنے سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ اس کیس کو کمزور کیا جارہا ہے،ایف آئی آر میں باقاعدہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرین پر سیدھی

گولیا ایف ڈبلیو او کے اہلکار نے چلائی، پھر نامعلوم کیسے ہوگئے؟ سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ تین پختون ڈرائیورز کا قتل دردناک  اور اذیت ناک واقعہ ہے،واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم اہلکار کے خلاف درج کرنے سے ایسا تاثر مل رہا ہے جیسے اس کیس کو کمزور کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا معصوم ڈرائیورز پر سیدھی گولیاں چلائی گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولیاں سیدھی چلائی گئی ہیں،یہی ویڈیو ٹھوس ثبوت کے طور پر بھی پیش کی جاسکتی ہے،اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ اے این پی اس واقعے کے شفاف تحقیقات  اور واقعے میں ملوث قصوروار افراد کو سز ا دینے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، ایف ڈبلیو او ایک قومی ادارہ ہے اور انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں گے، ملزم یا ملزمان کو سزا دینے سے ہی عوام میں موجود بے چینی ختم ہوگی، اداروں اور عوام کے درمیان فاصلوں کو اسی طرح ختم کیا جاسکتا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرا سفندیار ولی خان نے کہا کہ کراچی میں تین بے گناہ پختون ڈرائیورز کی شہادت کا ایف آئی آر ایف ڈبلیو او کے نامعلوم اہلکار کیخلاف درج کرنے سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ اس کیس کو کمزور کیا جارہا ہے،ایف آئی آر میں باقاعدہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرین پر سیدھی گولیا ایف ڈبلیو او کے اہلکار نے چلائی، پھر نامعلوم کیسے ہوگئے؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…