اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر وکیل طارق اسد کے گھر چھاپے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی ۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس کو چھاپے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا
حکم دیا ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ محکمانہ انکوائری کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا؟ وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں جو کچھ ہوا اس کا دفاع کرنا نہیں بنتا۔کیس کی مزید سماعت 11 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔