اگر آپ کو کوئی دکاندار مہنگی چیز دے تو پریشان نہ ہو،فوراً شکایت درج کرائیں ،حکومت نے ٹال فری نمبر جاری کردیا

15  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی ) زیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بعض اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے مستقل سدباب کے لئے فول پروف میکانزم بنایا جائے، عوام کو گراں فروشوں کے سپرد نہیں کرسکتے، مہنگائی عام آدمی کا مسئلہ ہے جسے ہر قیمت پر حل کر کے رپورٹ وزیر اعلی آفس جمع کرائی جائے، گراں فروشی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہر چھوٹے بڑے شہر میں گراں فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، اب کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی، منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینا ہو گا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باہر نکل کر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف عملی اقدامات کرنا ہوں گے، ہم نے مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دینا ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہو گا، عوام کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے صارفین کی شکایات کے اندراج کیلئے ٹال فری نمبر متعارف کرایا ہے، کوئی بھی شہری ٹال فری نمبر 08000234 پرمہنگی اشیا بیچنے والوں کے خلاف شکایت درج کرا سکتا ہے، صارفین کی شکایت پر مہنگی اشیا بیچنے والے دکاندار اور تاجر کے خلاف کارروائی ہوگی۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…