اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیب نے اسلام آباد کے بڑے نجی اسکولوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد کے بڑے نجی اسکولوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نجی اسکول (روٹس ملینیم) کی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ سیکٹر ایف ٹین میں قائم نجی اسکول (روٹس ملینیم) ٹرسٹ کی جگہ پر قائم ہے،

اس معاملے میں سی ڈی اے حکام نے بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹ کے غلط استعمال پر قومی ادارے سی ڈی اے کو نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دس انکوائریاں شواہد کی عدم موجوگی اور دیگر قانونی وجوہات کی بنا پر بند کردی ہیں۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوٹرجنرل آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام شریک ہوئے۔عارف علی شاہ بخاری کیخلاف تحقیقات، سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ، وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس،صائمہ بلڈرز صائمہ گروپ، شعبہ ریونیو ضلع کراچی کے افسران اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر امیرزادہ خان کوہاٹی کے خلاف انکوائریز بند کردی گئی ہیں۔نیب نے سلطان علی لاکھانی اورمیسرز شان گروپ و دیگر کا معاملہ بینک کے ساتھ باہمی معاہدہ ہوجانے کی وجہ سے قانون کے مطابق نمٹا دیا ہے۔  قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد کے بڑے نجی اسکولوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نجی اسکول (روٹس ملینیم) کی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ سیکٹر ایف ٹین میں قائم نجی اسکول (روٹس ملینیم) ٹرسٹ کی جگہ پر قائم ہے، اس معاملے میں سی ڈی اے حکام نے بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…