اسلام آباد(این این آئی) سابق صدر آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے۔
پیر کو آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے سابق صدر کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی، لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے۔ جیل میں طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے۔وکیل نے کہا کہ زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن جو قانونی حق ہے وہ دیا جائے،ہم نے ضیا الحق سے بھی معافی نہیں مانگی تھی، عدالتی ریلیف ہمارا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ اسپتال نہیں پہنچا سکیں گے، اڈیالہ جیل سے اسپتال تک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے، میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لئے زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا، یہ لوگ ایک دن پمز لیکر گئے دوسرے دن واپس جیل لے گئے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ جب تک زرداری جیل میں ذاتی اٹینڈینٹ ساتھ رکھنے کی اجازت بھی دیں۔ ہمارے لوگ جیل کے باہر اپنا خیمہ لگا لیں گے، صرف صبح اور شام اندر جا کر چیک کریں گے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے