اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان ہونیوالی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چینی صدر سے کہا کہ آپ پاکستان کی اس طریقے سے مدد کر سکتے ہیں کہ آپ پاکستان میں اپنی انڈسٹری لگائیں ، جس پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ آپ آج ہی کمیٹی بنائیں ،آپ اپنا وفد بھیجیں ، آپ کیا کرنا چاہتے ہیں کس قسم کا بزنس آپ چاہتے ہیں وہ بتائیں ، چین پاکستان میں وہ کمپنی لگائے
اس کا صرف پروفٹ چین لے گا باقی وہ کمپنی پاکستان کو ٹیکس دے گی اور اس کی پروڈکشن پاکستان کی پروڈکشن کے طور پر ظاہر کی جائے گی ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ مجھے ذرائع نے بتایا کہ ایک کمپنی ہے جس کا نام ایڈیڈس ہے ، اس کیلئے چائنہ نے کہا ہے کہ اس کا پلانٹ ہم پاکستان میں لگائیں گے ۔ سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ اگر وہ پلانٹ پاکستان میں لگتا ہے تو دس ہزار جابز پاکستانیوں کو ملیں گی ۔ اسی طرح کی کئی انڈسٹریاں چین پاکستان میں لگانے کیلئے تیار ہے ۔