جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈینگی مچھر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر کے لیے خطرہ بن گیا، 10 بڑی خطرناک بیماریوں میں شامل،کتنے افراد ہلاک ہوئے؟تشویشناک صورتحال

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈینگی مچھر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت)ڈبلیو ایچ او(کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی وائرس دنیا بھر کی دس بڑی خطرناک بیماریوں میں شامل ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایشیا ممالک کے بارے میں 2019 کے اعداوشمار نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں فلپائن میں 3 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ 1 ہزار 272 موت کا شکار بنے، سری لنکا میں 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد متاثر جب کہ سو اموات رپورٹ ہوئیں۔تھائی لینڈ میں 1 لاکھ 46 ہزار ڈینگی کے کیسز سامنے آئے اور ویت نام میں 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق ملائشیا میں1 لاکھ سے زائد شہری ڈینگی وائرس کا نشانہ بنے جب کہ بنگلہ دیش میں 1 لاکھ افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔اسی طرح سنگاپور، بھوٹان، نپیال، مالدیپ میں اس سال ہزاروں ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں اس سال ڈینگی وائرس کے 27 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں اسی لیے آئندہ سالوں میں ڈینگی وائرس سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔وفاق صوبوں کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کی مربوط حکمت عملی تیار کرے گا۔ اسی سلسلے میں پاکستان میں پہلی بار قومی ادراہ صحت میں ڈینگی کے حوالے سے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو فعال کیا گیا ہے جب کہ پاکستان میں ڈینگی آئوٹ بریک دوسرے ایشیائی ممالک سے کم رہا ہے۔فوکل پرسن ڈینگی کنٹرول سیل ڈاکٹر رانا صفدرکے مطابق آئندہ سال ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے مون سون سے قبل لاروا کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے، ڈینگِی خطرات سے نمٹنے کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بندی میں نیشنل ایکشن پلان اہم کرادا ادا کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…