اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزادی مارچ،مولانا فضل الرحمان کو بڑی حمایت مل گئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 27اکتوبر آزادی مارچ دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے سلیکٹڈ حکومت کی خاتمے تک آخری دم لینے پر اتفاق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی صدر ایم این اے مولانا عبدالواسع کی قیادت میں صوبائی عہدیداروں کا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے دفتر میں عبدالرحیم زیارتوال،ڈاکٹر حمید اچکزئی،قہار ودان سے ملاقات کے موقع پر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پارٹی چیئر مین محمود خان اچکزئی نے پشین جلسے میں جمعیت علماء اسلام کی آزادی مارچ اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا تھاپشتونخوا ملی عوامی پارٹی آخری دم تک آزادی مارچ کاساتھ دیںگے ۔

27اکتوبر آزادی مارچ اور دھرنے میں بھر پور شرکت کرینگے اس موقع پر صوبائی صدر مولانا عبدالواسع نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام جمہوری پارٹیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کرے تاکہ سلیکٹڈ حکومت کو ختم کر کے ری الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے 27اکتوبر کوآزادی مارچ کاسیلاب سلیکٹڈ حکومت کو بہالے جائیگی حکمران ہوش کے ناخن لیںاور ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے اپنے گھروں کو چلے جائیں ملک کو بحرانوں اور مشکلات میں دھکیل دیا ہے مہنگائی،بے روزگاری عروج پر ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…