فواد چوہدری کا بیان ، عمران اسماعیل بھی ناخوش ، انتہائی قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

13  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے متعلق فواد چوہدری کی بات سے پی ٹی آئی اورایم کیو ایم کے درمیان ماحول خراب ہوا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ دل کھول کے عطیات دیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے۔

شوکت خانم میرے دل میں ہے، ہماری خواہش تھی کہ شوکت خانم کراچی میں بنے، کراچی سے لوگ علاج کے لئے باہر جاتے تھے، دنیا میں ایسے ادارے کم ہیں جہاں کینسر کا علاج مفت کیا جا سکے، شوکت خانم وہ ادارہ ہے جس نے چندے میں کبھی خیانت نہیں کی، جب تک کینسر کی آگاہی نہیں ہوگی اس کا علاج ممکن نہیں ہوسکے گا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں کچھ نہیں چل رہا، خواجہ اظہار سے کل بات ہوئی فواد چوہدری نے جو بات کی اس سے ماحول خراب ہوا، وزیراعظم سے بات کریں گے اور اس سے ہمارا اتحاد متاثر نہیں ہوگا۔شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں بوری بند لاشوں کا دور بھی دیکھا ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا ہے لیکن آئی جی سندھ اور ایڈریشنل آئی جی کراچی اسٹریٹ کرائم کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ہر گلی کے کونے پر پولیس اہلکار کو تعینات نہیں کرسکتے۔گورنرسندھ نے کہا کہ جو بھی کراچی میں کچرے کی بات کرتا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ مکمل طور پر ناکام ہوا ہے، کچرا اٹھانا کے ایم سی کا کام ہے اسے کرنے دیا جائے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کا جلد صفایا ہوجائے گا، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جس پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے شدید ردعمل سامے آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…