اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی کامران خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے!پاکستان اسٹاک انڈیکس 7 ہفتوں میں 20 فیصد بڑھ گیا۔سرمایہ کاری میں گہما گہمی نظر آ رہی ہے،دو ماہ قبل 16 اگست کو انڈیکس28 ہزار765 پوائنٹس پر تھا،گزشتہ روز انڈیکس34ہزار475پوائنٹس پر بند ہوا ۔ 447پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ
ڈیڑھ فیصد بڑھ گئی ۔دو مہینوں میں شیئرز کی مالیت855 ارب روپےبڑھ گئی ہےاور اب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6ہزار771ارب روپے ہوچکی ہےشیئرز کی خرید فروخت کے Volumeمیں بھی نمایاں بہتری آئی ہے ،کل اسٹاک بازار میں 28 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے،دو ماہ قبل 16اگست کوساڑھے 6کروڑ شیئرزکا کاروبار ہوا تھا جبکہ اس ماہ اوسطاً 26کروڑ شیئرز کالین دین ہوا۔