جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آزادی مارچ نے شریف برادران میں دوریاں پیداکردیں دونوں بھائیوں میں اختلافات کیوں پیدا ہوئے؟جانئے‎

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی میںگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد صرف تین لوگ ایسے ہیں جو اس پارلیمانی سیٹ اپ کا حصہ نہیں ہیں ۔ ایک نواز شریف کا خاندان ہے جنہیں کچھ نہیں ملا ، دوسرے مولانا فضل الرحمان کو ذاتی طور پر کچھ نہیں ملا ، جبکہ پارٹی کو ملا ہوا ہے اور تیسرا خاندان محمود خان اچکزائی ہیں جنہیں کچھ نہیں ملا ،

یہ تینوں خاندان اکٹھے ہو گئے ہیں ۔ نواز شریف کے خاندان کو کچھ نہیں ملا جبکہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں ، چیئرمین کمیٹی ہیں ۔ یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں دو دھڑے ہیں ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف 2013کے الیکشن جیت کر وزیراعظم بنے تو انہیں طیب اردوان کیساتھ پہلی ملاقات ہوئی جس میں ترکی صدر نے انہیں کہا کہ پاکستانی کی عوام نے آپ کو دوبارہ وزیراعظم بنایا ہے، آپ میرے دوست ہیں ، پاکستان کے ہم خیر خواہ ہیں ۔ اب مہربانی کرنا ، فوج سے کوئی پنگا نہ لینا ، الجھنے کی ضرورت نہیں ہے ،آپ بس عوام کی خدمت کریں ۔ صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ آج یہی بات شہباز شریف نے اپنے اجلاس میں کہی ، انہوں نے کہا میں نے انہیں جنرل جہانگیر کرامت والے معاملے سے بھی روکا ، پھر میں نے انہیں پرویز مشرف کے معاملے میں پڑنے سے روکا ، پھر جب تیسری بار اقتدار ملا تو میں نے نواز شریف سے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں پھر عزت سے نوازا ہے ۔ اب کسی مصیبت میں ہمیں نہیں پڑنا ۔لیکن نواز شریف نہیں مانے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ یا تو یہ ان کا مینوفکچرنگ فالٹ ہے یا پھر ان کا کوئی ایجنڈہ ہے کہ جب بھی انہیں اقتدار ملنا ہے تو انہوں نے پاکستان کے اداروں پر اٹیک کریں گے انہی کو فتح کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آپ دیکھیں نہال ہاشمی ، طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو توہین عدالت کے جرم میں سزا دلوائی ۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…