اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر کی کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے ہاتھائی سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع ،نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب جب آزادی مارچ کی بات ہوئی تو گرفتاریاں سامنے آئیں۔
گرفتاریوں کا سلسلہ مشرف کے 12 اکتوبر کو آئین توڑنے کے بعد سے جاری ہے، ہمارے خاندان کے افراد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کی بیٹی کو جیل میں ڈال دیا گیا، مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ پاکستان کے آئین کو بچانے کی تحریک ہے۔ہم اس میں ضرور شریک ہونگے۔