منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں، جیل میں نہ ہوتا تو مولانافضل الرحمان کے ساتھ کیا کرتا؟اب شہبازشریف کو کیا کرنا ہوگا؟نوازشریف کے خط کے مندرجات منظر عام پر آگئے‎

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ اور دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں،شہباز شریف کو خط لکھا ہے اور سب کچھ لکھ کر بھیجا ہے،مولانا فضل الرحمان کی جانب سے انتخابات کے فوری بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی بات کو رد کرنا غلط تھا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے جذبے کو سراہتے ہیں،

ان کے آزادی مارچ اور دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔ شہباز شریف کو خط لکھا ہے اور سب کچھ لکھ بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے دھاندلی کے خلاف اسمبلیوں سے فوری استعفے دینے کا کہا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا غلط تھا، اس کے خلاف احتجاج کا بھی کہا گیا اور اس بات کو رد کرنا بھی غلط تھا۔ خط کے مندرجات کے مطابق میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ میں قید نہ ہوتا تو مولانا کے ساتھ ٹرک پر کھڑا ہوتا، میاں نواز شریف نے خط میں شہباز شریف سے کہا کہ اب یہ ذمہ داری آپ نبھائیں، ن لیگ سے مولانا نے مدد مانگی ہے، انہوں نے کہا کہ اب احتجاج ملکی حالات کا تقاضا ہے، واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم چوہدری شوگر مل کیس میں عدالت آئے اور انہیں یہاں سے گرفتار کرکے نیب ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا گیا، دورانِ سماعت نوازشریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ نیب کے لوگ آئے، میں نے کہا کہ میرا وکیل سے رابطہ نہیں ہوا جو الزامات لگائے ہیں وہ پڑھے ہیں، صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ 1937 سے 1971 تک پیسہ کاروبار سے آیا، میرے والد کاروباری آدمی تھے اور ہمارا اس زمانے میں اسٹیل کا کام تھا، اس وقت کی حکومت نے تمام ادارے قومیا لیے،ہماری ملز بھی قبضے میں لے لی گئیں۔نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بتائیں کرپشن کہاں ہوئی ہے، میں اس ملک میں وزیر بھی رہا اور تین مرتبہ وزیر اعظم بھی رہا،

پانچ مرتبہ کی وزارت میں ایک پیسہ کی کرپشن دکھا دیں، کرپشن دکھا دیں میں سیاست سے دستبردار ہوجاؤں گا، سیاست میں بہت بعد میں آیا،اثاثے پہلے کے ہیں،اس میں اونچ نیچ کہاں ہیں، یہ نیب میرے لیے بنائی گئی، یہ مشرف نے صرف میرے لیے بنائی تھی، یہ ایک کالا قانون ہے،جو صرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت اورکارکنوں کیخلاف استعمال ہوتا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں تو جیل میں ہوں، میری اتنی مخالفت ہے، یہ مجھے کالا پانی لیجانا چاہتے ہیں، نیب گوانتا ناموبے لے جانا چاہتی ہے تو یہ ان کی بھول ہے کہ مسلم لیگ (ن)گھبرا جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…