کشمیر کو بیچ دیا گیاہے،ناجائز اور نااہل حکومت سے آزادی حاصل کرکے دم لیں گے،مولانا فضل الرحمن نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

11  اکتوبر‬‮  2019

چنیوٹ( آن لائن)  آزادی مارچ ناجائز اور نااہل حکومت سے آزادی حاصل کرکے دم لے گا۔ تمام سیاسی اپوزیشن جماعتیں آزادی مارچ میں شریک ہونگی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا گیا بلکہ کشمیر کو بیچ دیا گیا ہے۔ناجائز حکومت مارچ روکنے کے لیے آمرانہ حربے استعمال کررہی ہے۔ 27اکتوبر کو آزادی کامارچ کا آغاز ہوگا راستہ روکنے کی کوشش کی تو راستہ کھولیں گے۔

پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہیں اور نواز شریف نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کردیاہے۔ میں را کے ایجنڈے پر نہیں پاکستان کے ایجنڈے پر کام کررہا ہوں جمعیت علماء  اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء  اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے چنیوٹ میں ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ ناجائز اور نااہل حکومت سے آزادی حاصل کرکے دم لے گا۔ تمام سیاسی اپوزیشن جماعتیں آزادی مارچ میں شریک ہونگی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا گیا بلکہ کشمیر کو بیچ دیا گیا ہے۔ناجائز حکومت مارچ روکنے کے لیے آمرانہ حربے استعمال کررہی ہے پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہیں اور نواز شریف نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ اور اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بدترین م،عاشی بحران کا شکار بنادیا گیا ہے۔ تاجر سراپا احتجاج اور ڈاکٹر بلبلا رہے ہیں۔ آزادی مارچ کا ساتھ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے بھی دے رہے ہیں۔ چین ناراض ہے سی پیک منصوبہ رک گیا اور سفارتی کاری میں ہار چکے ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر حکومت مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔نااہل حکومت کشمیر کا سودا کرچکی ہے۔سفارتی کاری کی ناکامی کے بعد اقوام متحد ہ اجلاس میں ایٹمی جنگ کی دھمکی دینا دوسری بے وقوفی ہے۔انڈیا کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دیکر ایٹمی دھماکے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنانے کے لیے آرڈیننس کے ذریعے اتھارٹی بنائی جارہی ہے۔میں را کے ایجنڈے پر نہیں پاکستان کے ایجنڈے پر کام کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو آزادی کامارچ کا آغاز ہوگا راستہ روکنے کی کوشش کی تو راستہ کھولیں گے۔ پی ٹی آئی کا دھرنا جائز حکومت کے خلاف جبکہ ہمارا مارچ ناجائز حکومت کے خلاف ہے۔ اسلام آباد میں ڈینگی کے سوال پر کہا ہمارا مسئلہ ڈینگی نہیں ڈینگا ہے۔ مولانا عبدالقوی اور طاہر محمود اشرفی  کے بیان پرجواب دینے سے انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…