اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)نے 27اکتوبر کے آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں ، کارکنوں اور شرکاء کو ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔ مقامی اخبار کی رپورت کے مطابق شرکاء کو بستر ، دو جوڑے کپڑے ، خشک میوہ جات ، بنے چنے ، ایک عدد چھتری ، ہینڈ ٹارچ ، موبائل چارجر ، ایک عدد اضافی موبائل بیٹری اپنے پاس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ہر ضلعی جماعت راستوں میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کرین ، ایمبولینس ایک یا دو ڈاکٹروں اور فسٹ ایڈ کا بندوبست کرے گی ۔ مدارس کے طلبا اپنے ساتھ درسی کب اور قرآن مجید بھی لائیں تاکہ اسباق اور تلاوت میں ناغہ نہ آئے ۔ کارکن گھر میں دعائوں اور خواتین کو روزوں کی تلقین کریں ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف )کی جانب کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ۔