لاہور(نیوزڈیسک)ڈی جی خان میں سیوریج کے نظام کو برباد کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی، شر پسند عناصر نے اینٹوں کی بوری سے گزر بھر کئے ہوئے تھے،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان شاہ سکندر روڈ ڈیرہ غازی خان میں اہلِ علاقہ کی جانب سے سیوریج کا نظام
ٹھیک نہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر متعلقہ اداروں نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ سیوریج سے ٹف ٹائلوں کی بھری ہوئی بوری برآمد ہوئی اور مین ہول کو مٹی ڈال کربندکیا گیا تھا۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرہ جگہوں پر بحالی کا کام جاری ہے