بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل،ایشیاء پیسیفک گروپ نے آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی رپورٹ کو تسلیم کر لیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیاء پیسیفک گروپ نے اگست میں آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی رپورٹ کو تسلیم کیا۔اعلامیہ کے مطابق اس رپورٹ کو طریقہ کار کے مطابق ایشیاء پیسیفک گروپ کی ویب سائٹ پر بعد میں ڈال دیا گیا۔پاکستانی وفد نے گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی مشترکہ ایویلیشن رپورٹ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی روکنے کیلئے اکتوبر 2018 تک کے اقدامات کا احاطہ کرتی ہے۔پاکستان نے اکتوبر 2018 کے بعد رپورٹ میں نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کرنے متعدد اقدامات کیے۔منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے قانون سازی کی گئی۔قومی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی رسک اسیسمنٹ کو اپ گریڈ کیا گیا۔اقوام متحدہ کی مالیاتی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا۔اسٹیٹ بینک اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی نگرانی کو زیادہ موثر بنایا گیا۔مرکز قومی بچت پاکستان پوسٹ میں نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا گیا۔غیر بینکاری اداروں کو بھی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے دائرہ کار میں لایا گیا۔صوبوں میں پولیس کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے تحقیقات اور مقدمات قائم کرنے کا اختیار دیا گیا۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو ایگمونٹ گروپ کی ممبرشپ کیلئے کام کیا گیا۔ملک میں منی لانڈرنگ روکنے اور دہہشتگردی کی مالی معاونت ختم کرنے کیلئے عملدرآمد کیلئے مرحلہ وار پلان ترتیب دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ایشیاء پیسیفک گروپ کے طریقہ کار کے تحت پاکستان سہ ماہی بنیادوں پر شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ دینے کا پابند ہے،پاکستان اپنی کارکردگی کی بنا پر اپنی ریٹنگ میں اضافے کا کہہ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…