بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد آزادی مارچ اور دھرنا،مولانافضل الرحمان کو بڑی حمایت مل گئی، اہم سیاسی جماعت نے شرکت کا اعلان کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آذادی مارچ کی پرجوش حمایت کرتے ہیں۔ جے یو پی آذادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ چارٹر آف ڈیمانڈ پر اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔جعلی حکومت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔ حکومت نے طاقت استعمال کرنے کی حماقت کی تو

ایسا اشتعال پھیلے گا جس پر قابو پانا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔ دھرنوں کی روایت شروع کرنے والے آج کس منہ سے اپوزیشن کے دھرنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ آذادی مارچ کا ہدف ناکام اور نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنا ہے۔ متکبر وزیراعظم کا غرور خاک میں ملا دیں گے۔ غیر سنجیدہ افراد کا بدمست ٹولہ ملک پر قابض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف اپوزیشن راہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اسلام اور عوام دشمن حکومت کو رخصت کر کے دم لیں گے۔ دھاندلی سے پاک نیا الیکشن ہی سیاسی انتشار کا واحد حل ہے۔ بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت جذبہ ایمانی سے سرشار ہمارے کارکنان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ عمران خان کے استعفے سے ہی موجودہ سیاسی بحران ختم ہو سکتا ہے۔ مہنگائی سے تنگ آئی ہوئی قوم 27 اکتوبر کو ہمارے ساتھ سڑکوں پر نکلے گی۔ حکومتی ایوانوں کا گھیراؤ کر کے حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔ وزراء دھمکیوں کی بجائے رخصتی کی تیاری کریں۔ نئے سال کا سورج نالائق حکومت سے نجات کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…