اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان سے بڑا منافق کوئی نہیں ہے‘انہوں نے کس کی زمینوں پر قبضہ کرکھاہے؟فیاض الحسن چوہان  نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی سیاست کی چائے کی پیالی میں ایسے وقت میں طوفان اٹھانے کو کوشش کی ہے جب حکومتِ پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سیاسی و سفارتی جنگ اپنے عروج پر ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کو عالمی محاذ پر جس احسن اور مدلل طریقے سے پیش کیا ہے، اقوامِ متحدہ کی تشکیل سے لے کر آج تک کسی مسلمان لیڈر نے ایسا نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے کالویز فیاض الحسن چوہان نے ڈی جی پی آر آفس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ میں ناموسِ رسالت پر جو موقف دنیا کے سامنے رکھا ہے اس پر تمام مسالک و مذاہب کے لیڈران نے تسلیم کیا ہے کہ فی الوقت ناموسِ رسالت کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ جہاں تک کشمیر کی آزادی کے حوالے سے لانگ مارچ کی بات ہے تو اس ایشو پر بھی تمام بڑے ممالک کے سربراہان بشمول انڈین سفارتکار، جج سپریم کورٹ و افسران یہ ماننے پر مجبور ہیں کہ عمران خان نے اس خطے کے ہٹلر نریندر مودی کا سارا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ انڈین را کے ہاتھوں میں کھیلنے والا انڈین میڈیا گزشتہ کئی دنوں سے مولانا فضل الرحمان کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے، اس سے 22 کروڑ عوام کو ان کی اصلیت کو سمجھ جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اللہ اور اس کے رسول کے نام اور حق چار یار کے نظام کا نعرہ لگاتے ہیں۔ حق چار یار کا نظام اقربا پروری، کرپشن، لوٹ مار اور ٹکے ماری کی ضد ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان سر کے بال سے پاؤں کے ناخن تک کرپشن اور اقربا پروری میں ڈوبے ہو ئے ہیں اور ان سے بڑا منافق کوئی نہیں ہے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کو ہینڈل کرنے کے لیے پالیسی وفاق جلد تشکیل دے دے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان ایک دوسرے کو استعمال کرنے کے چکروں میں ہیں۔ اس مفاہمت سے مولانا کروڑوں روپے اینٹھنا چاہتے ہیں جنکہ بیگم صفدر اعوان اور بلاول بھٹو اپنے اپنے ابو بچانا چاہتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین نیب سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شہداء اور ریلوے کی زمینوں پر قبضے کی تحقیقات کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…