بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کے ایک اور اہم رہنماکے خلاف نیب کا گھیرا تنگ،تحقیقات کا آغاز،انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے گئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے سابق صوبائی وزیرکھیل سردار محمد بخش مہرکے خلاف نیب سکھر نے تحقیقات کا اغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  سردار محمد بخش مہر پر پی پی پی کے سابقہ دور حکومت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے

کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی پر الزام ہے کہ انہوں نے دو ہزار30 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی بنگل مہر کو ان کے بھائی محمد بخش مہر کی جانب سے جو زرعی اراضی تحفتاً منتقل کی گئی ہے اس کے متعلق بھی سرکاری تحقیقاتی و تفتیشی ادارے کو شبہ ہے کہ وہ سرکاری ہے۔ 174 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی کی منتقلی کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنرخالد سلیم سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے لیکن تاحال اس کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے۔ دار ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ محکمہ ریونیو کا عملہ سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرکے نیب سکھر کو چکمہ دینے کی کوشش کررہا ہو۔  ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کی جانے والی بے جا تاخیر کا بھی متعلقہ حکام نے نوٹس لیا ہے۔نیب سکھر کی جانب سے اس سے قبل پی پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید اور زبردست خان سمیت چند دیگر کے خلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے سابق صوبائی وزیرکھیل سردار محمد بخش مہرکے خلاف نیب سکھر نے تحقیقات کا اغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  سردار محمد بخش مہر پر پی پی پی کے سابقہ دور حکومت کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…