پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،پورا ملک جنگ کا میدان ہوگا،مولانا فضل الرحمن مشتعل، دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) جمعیت علماء  اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورا ملک جنگ کا میدان ہوگا، اسلام آباد پہلا پڑاؤ ہوگا، بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے، انسانی سیلاب سے حکمران تنکے کی طرح بہہ جائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے،

روزگار کے تمام مواقع ختم کر دیئے گئے، ہم نے عام آدمی اور پاکستان کی آواز بننا ہے، ایٹمی جنگ کی بات کر کے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا، جنگ کی دھمکیوں پر آنا سفارتی نا کامی ہے، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے، ملک میں کوئی حکومت نہیں، نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے، پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آ رہا ہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائیگی، تاجر برادری ناروا ٹیکسوں کی وجہ سے ہڑتال پر ہے، نا اہل اور ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا گرفتاریوں کا کوئی ڈر نہیں، اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں، کہیں سے مایوسی نہیں، مدارس کا ایشو بڑھا کر حکومت عالمی سپورٹ لینا چاہتی ہے۔  مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورا ملک جنگ کا میدان ہوگا، اسلام آباد پہلا پڑاؤ ہوگا، بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے، انسانی سیلاب سے حکمران تنکے کی طرح بہہ جائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، روزگار کے تمام مواقع ختم کر دیئے گئے، ہم نے عام آدمی اور پاکستان کی آواز بننا ہے، ایٹمی جنگ کی بات کر کے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…